کالی کھانسی
معنی
١ - ایک قسم کی خشک اور جراثیمی کھانسی جس میں بلغم وغیرہ نہیں نکلتا اور بار بار دیر تک انسان کھانستا رہتا ہے۔ عموماً بچوں کو ہوتی ہے۔ "اس کی بچی سیما کو کالی کھانسی ہوئی تو وہ راتیں جاگتی تھی۔" ( ١٩٩١ء، عصمت چغتائی (ادب لطیف، لاہور، دسمبر، ١٩٩١ء، ٣٣) )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد ہندی زبان کا اسم 'کھانسی' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "کتاب الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں